ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وبائی امراض پر قابو پانے کی ہدایت

وبائی امراض پر قابو پانے کی ہدایت

Sun, 10 Jul 2016 11:10:40  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو9؍جولائی(ایس او نیوز) وزیر صحت رمیش کمار نے بتایاکہ ریاست کے اڈپی ، چکمگلور اور چکنائکنہلی میں ڈینگو اور چکون گنیا کی وباء پھیلی ہوئی ہے، جس پر قابو پانے کیلئے محکمۂ صحت کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ شہر میں منعقدہ ایک کانفرنس کا افتتاح کرنے سے قبل اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ وبائی امراض کے تدارک سے متعلق افسران کو سخت ہدایات دی گئی ہیں۔ اور عوامی بیداری پیدا کرنے کیلئے مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ لیجسلچر اجلاس کی تکمیل کے بعد وہ تمام اضلاع کا دورہ کریں گے، اور عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں لیباریٹری قائم کئے جائیں اور سرکاری اسپتال آنے والے مریضوں کو کسی بھی حال میں پرائیویٹ اسپتال روانہ نہ کریں۔ اور اسپتالوں میں دوائیوں کا اسٹاک کریں، بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ وزارت صحت کی ذمہ داری قبول کئے صرف پندرہ دن گزرے ہیں اس مدت میں صرف میمورنڈم اورتہنیت قبول کی گئی ہے۔ ابھی تک میمورنڈم پڑھنے کا موقع بھی نہیں ملا ہے، ان تمام کا جائزہ لینے کے بعد مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


Share: